بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / کشمیری نوجوانوں کی نمازِ جنازہ میں لاکھوں لوگوں کی شرکت

کشمیری نوجوانوں کی نمازِ جنازہ میں لاکھوں لوگوں کی شرکت

سرینگر (دی کیپیٹیل ویوز ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کےگاوں لتر میں فوج اور دیگر سرکاری فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے لشکر کمانڈر وسیم شاہ عرف اُسامہ اور اُنکے ساتھی ناصر میر کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں شرکت کیلئے دونوں کے آبائی علاقوں میں سوگواروں کا سیلاب اُمڈ آیا تھا۔

لاکھوں لوگوں نے دونوں کی کئی کئی بار نمازِ جنازہ پڑھی اور اُنہیں انتہائی جذباتی ماحول میں نم آنکھوں کے ساتھ لحد میں اُتارا۔وسیم شاہ اور اُن کے ساتھی سنیچر کی صبح کو لتر میں اُس وقت جاں بحق ہوگئے تھے کہ جب قابض فوج اور دیگر سرکاری فورسز نے اُن کی کمین گاہ بنے ہوئے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور پھر جانبین میں جھڑپ ہوگئی۔

وسیم شاہ شوپیاں کیلئے لشکرِ طیبہ کے ضلع کمانڈر تھے اور وہ پورے جنوبی کشمیر میں خاصے مشہور تھے جبکہ حزب المجاہدین کے آئیکانک کمانڈر بُرہان وانی کے ساتھ اُنکی کئی تصاویر پہلے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر وائرل ہیں۔

 

Like , Share , Tweet & Follow

تعارف: admin

x

Check Also

پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن بارے رپورٹ عالمی عدالت میں پیش کردی

رپورٹ: چودھری احسن پریمی ایسوسی ایٹڈ پریس سروس( اے پی ایس) عالمی ...