بنیادی صفحہ / قومی / حقیقی آزادی کی تحریک چل پڑی ہے

حقیقی آزادی کی تحریک چل پڑی ہے

سب سن لو پاکستانی قوم نے خوف کا بت توڑ دیا ہے
تم جتنے مرضی لوگوں کو جیلوں میں ڈالو گے، تمہارے پاس اتنے جیل نہیں ہیں
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب
رپورٹ: ایسوسی ایٹڈ پریس سروس (اے پی ایس)
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے تیسری دفعہ میرے گھر پولیس بھیجی ہے، امپورٹڈ حکومت سن لو، بجائے دھمکیاں دینے کے پکڑ کے جیل میں ڈال ہی دو۔ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ساری قوم کو گواہ بنا کر پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اس ملک میں حقیقی آزادی کی تحریک چل پڑی ہے، تم جتنے مرضی لوگوں کو جیلوں میں ڈالو گے، تمہارے پاس اتنے جیل نہیں ہیں، قوم تیار ہے، میں بھی تیار ہوں۔سرور خان آپ میرے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑے رہے، آپ کے حلقے میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس طرح کے سیاست دان چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو پیغام دینا چاہتا ہوں انہوں نے تیسری دفعہ میرے گھر پولیس بھیجی ہے، امپورٹڈ حکومت سن لو، بجائے دھمکیاں دینے کے پکڑ کے جیل میں ڈال ہی دو، ساری قوم کو گواہ بنا کر پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اس ملک میں حقیقی آزادی کی تحریک چل پڑی ہے، تم جتنے مرضی لوگوں کو جیلوں میں ڈالو گے، تمہارے پاس اتنے جیل نہیں ہیں، قوم تیار ہے، میں بھی تیار ہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نہ ہمیں جیلوں سے خوف ہے، نہ ہی نامعلوم ٹیلی فون دھمکیوں سے خوف ہے، ہر دوسرے روز ہمیں ڈرانے کی کوشش کی جاتی ہے، سب سن لو پاکستانی قوم نے خوف کا بت توڑ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس کے دل میں لا الہ الا اللہ چلا جائے، وہ اللہ کے سامنے کسی کے سامنے نہیں جھکتا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم کا کپتان بھی تیار ہے، ہمارے لیے جیل تو چھوٹی سی چیز ہے، قوم کا کپتان اپنی حقیقی آزادی کے لیے جان کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 28 مارچ کو ساری قوم کو ایک مراسلہ دکھایا جس میں سازش واضح تھی کہ امریکی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ نے پاکستانی سفارت کار کو حکم دیا کہ تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کو ہٹایا جائے تو تمہیں معاف کر دیا جائے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل میں مراسلہ لے کر گیا، اسمبلی میں بھجوایا، اسپیکر نے چیف جسٹس کو بھیجا، اسی طرح صدر مملکت نے بھی چیف جسٹس کو مراسلہ بھیجا کہ انکوائری ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت بار بار کہتی تھی کہ کوئی خط نہیں ہے، ان کے ساتھ میڈیا مل گیا، انہوں نے بھی کہا کہ مراسلہ نہیں ہے، میں چیری بلاسم (شہباز شریف) اور مریم نواز آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے سائفر کو اٹھا دیا، اب پوری قوم کے سامنے آ گیا کہ جو میں کہہ رہا تھا وہ سچ ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ نیا ڈرامہ ہو رہا ہے کہ سائفر گم گیا ہے، مریم بی بی سائفر گم نہیں ہوا کیونکہ پتا چل جائے گا کہ آپ کے والد اور چاچا نے امریکیوں کے ساتھ مل کر سازش کرکے ہماری حکومت گرائی، اب دفتر خارجہ سے پوچھیں وہاں پر سائفر کی ماسٹر کاپی موجود ہے۔
Like , Share , Tweet & Follow

تعارف: admin

x

Check Also

حکومت ،ہمارے ساتھ بیٹھے ورنہ اسمبلیاں توڑ دیں گے، عمران خان

  پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عدم اعتماد لے کر آئیں گے: آصف ...