بنیادی صفحہ / قومی / وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی میڈرڈ میں اسپین کی وزارتِ تجارت، صنعت و سیاحت آمد

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی میڈرڈ میں اسپین کی وزارتِ تجارت، صنعت و سیاحت آمد

رپورٹ:ایسوسی ایٹڈ پریس سروس
اسپین کی وزیر صنعت و تجارت و سیاحت نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا ۔اس موقع پروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سپین کی وزیر تجارت، صنعت و سیاحت، محترمہ ماریا رئیس ماروٹو الیرا نے ملاقات کی جبکہ دوران ملاقات، پاکستان اور سپین کے مابین دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا سپین کی وزیر تجارت، صنعت و سیاحت، محترمہ ماریا رئیس ماروٹو الیرا نے سپین آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو خوش آمدید کہا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، یورپی یونین اور دو طرفہ حوالے سے اسپین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دو ممالک کے درمیان، 1.3 بلین ڈالر سے زائد حجم کی سالانہ دوطرفہ تجارت، اس امر کی غماض ہے کہ اسپین، پاکستان کے اہم تجارتی شراکت داروں میں شامل ہے۔ فریقین نے پاکستان اور سپین کے درمیان اقتصادی تعاون کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، اسے مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ۔پاکستان کی حکومت، اپنی توجہ جغرافیائی، اقتصادی ترجیحات پر مرکوز کیے ہوئے ہے۔پاکستان، 220 ملین سے زائد صارفین پر مشتمل مارکیٹ، بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی دلچسپی کا باعث بن رہی ہے۔پاکستان کی کاروبار – دوست پالیسیوں کے باعث، کاروباری سہولیات فراہم کرنے والے ممالک کے مابین ،عالمی سطح پر، پاکستان کی درجہ بندی میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ ہسپانوی سرمایہ کار/کمپنیاں پاکستان میں ہاسنگ اور تعمیرات، دواسازی، قابل تجدید توانائی، زراعت اور کھیلوں کے سامان سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر کے، میسر مواقعوں سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں وزیر خارجہ نے پاکستانی مارکیٹ میں بڑے ہسپانوی ٹیکسٹائل گروپس کی حالیہ شمولیت کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ مزید کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائیں گی۔ریتیلے ساحلوں سے لے کر پرشکوہ پہاڑوں تک، پاکستان میں بہت سے سیاحتی مقامات موجود ہیں، پاکستان سیاحت کے فروغ کیلئے، ہسپانوی مہارت سے استفادہ کرنے کا متمنی ہے۔یورپی یونین میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے لیے اسپین کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے وزیر خارجہ نے اسپین کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔پاکستان نے، ایف اے ٹی ایف کے معیارات پر پورا اترنے، دہشت گردی کی معاونت اور غیر قانونی ترسیل زر (منی لانڈرنگ ) کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں، توقع ہے کہ اسپین، پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے، ایف اے ٹی ایف کے عمل میں پاکستان کی حمایت کرے گا۔جبکہ سپین کی وزیر تجارت، صنعت و سیاحت، محترمہ ماریا رئیس ماروٹو الیرا نے پاکستان اور اسپین کے درمیان تجارتی، اقتصادی وسیاحتی روابط کے فروغ کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر، مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کا عندیہ دیا۔

Like , Share , Tweet & Follow

تعارف: admin

x

Check Also

سیاسی غلاظت کا خوش گوار دور جس میں کوئی اور نہیں اتر سکتا

عمران کے مسائل زدہ نقطہ نظر مریم سے مخصوص نہیں ہیں عمران ...