بنیادی صفحہ / قومی / معروف صحافی نواز رضا کی کتاب ” رو داد سیاست "کی تقریب رونمائی

معروف صحافی نواز رضا کی کتاب ” رو داد سیاست "کی تقریب رونمائی

رپورٹ : ایسوسی ایٹڈ پریس سروس
اسلام آباد – سیاسی ومذہبی رہنمائوں نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کااحتساب تو سب ہی کرتے ہیں احتساب سب کا ہونا چاہئے اور کوئی بھی ا س سے مستنثیٰ نہ ہو ملک کے نظام کودرست کرنا ہے توٹیکس کے نظام کو بہتر بنایا جائے کرپشن کو ٹیکس کے نظام سے روکنا آسان ہے ملک وقوم کو درپیش مسائل کے حل کرناہوگا محمد نوا زرضا نے حرمت قلم کو کبھی پامال نہیں کیا انکی کتاب روداد سیاست سیاسی تاریخ ہے جس کے مطالعہ سے رہنمائی بھی اور تاریخ بارے آگاہی ملتی ہے محمد نوا رضا نے کبھی قلم نہیں بیچا یہ آبروئے صحافت ہیں صحافی کی حیثیت آئینہ کی مانند ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سنیئر صحافی کالم نگار وپاکستان دفیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر محمد نواز رضا کی کتاب رو داد سیاست کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر بخاری، جماعت اسلامی کے رہنما فرید احمد پراچہ ، جے یو آئی کے رہنما طلحہ محمود ، سابق ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار احمد ، مئیر راولپنڈی سردار نسیم احمد خان ،سابق پی آئی او اشفاق گوندل ، تحریک محنت پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی ، حکیم محمود سروسہارپوری ، ڈاکٹر جمال ناصر ، سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے خطاب کیا سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو شخص بھی ملکی معاملات میں حصہ لیتا ہو اس کا احتساب لازمی ہے ، احتساب سلیکٹڈ کے بجائے سب کا ہونا چاہیے اورکوئی بھی احتساب سے بالا تر نہ ہو ملکی تاریخ کے حوالے سے بھی ایک ٹروتھ کمیشن بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو کم از کم حقائق پتہ چلیں نیب کے قوانین بنانے والے اور چلانے والوں پر لاگوکیوں نہیں ہوتے نیب نے کتنے سیاست دانوں کوسزا دیانھوں نے کہا کہ کرپشن کو روکنا مشکل نہیں آسان ہے ٹیکس کا قانون موثرو بنایا جائے آمدن کا حساب اگر دیا جائے تو ہر چیزسامنے آجائیگی ملک کے نظام کو درست کرنا ہے تو ٹیکس کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا محمد نواز رضا نے ہمیشہ حرمت قلم کی پاسداریکی انھوں نے کبھی بھی اپنے قلم کو بیچا نہیں انکی کتاب روداد سیاست ہماری سیاسی تاریخ کا حصہ ہے جو معاشرے کے ہرطبقہ کیلئے مفید ہے کتاب میں خوبصورت انداز میں ملکی سیاست کا نقشہ کھینچا گیاہے صحافی قلم کے ذریعے ہی سیاست دان بناتے او توڑتے ہیں قلم بہت بڑی طاقت ہے اورنوز رضا نے ا س طاقت کا استعمال ہمیشہ ہر دورمیں درست انداز میں کیا یہی وجہ ہے کہ تمام شعبوںمیں انھیں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز رضا کھل کر بات بھی کرتے ہیں اورکھل کر تنقید بھی کرتے ہیں سابق چیئرمین سینیٹ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا کہ صرف سیاستدانوں کی کردار کشی سے اجتناب ضروری ہے نیئر بخاری نے کہا کہ صحافت اور سیاست لازم و ملزوم ہے، صرف سیاسدانوں کی کردار کشی سے اجتناب ضروری ہے انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کا فورم ہونا چاہیے نیئر بخاری نے مزید کہا کہ سائیکل سے پرتعیش زندگی تک پہنچنے والوں کا احساب کون کرے گاجماعت اسلامی کے رہنما فرید احمدپراچہ نے کہا کہ صحافی آئنیہ کی مانند ہوتا ہےانھیں دیکھ کر اگرشکل اچھی نہ لگے توآئنیہ کوبر ا کہنے کے بجائے اپنی شکل کو بہتر بنانا چاہئے ووٹ کوعزت دوکےساتھ ووٹر کو عزت دو بھی اتناہی ضروری ہے۔

Like , Share , Tweet & Follow

تعارف: admin

x

Check Also

فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

رپورٹ:ایسوسی ایٹڈپریس سروس،اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ...