بنیادی صفحہ / کھیل / اسلام آباد کلب نے عالمی معیار کے فٹ بال گراونڈ کا افتتاح کردیا

اسلام آباد کلب نے عالمی معیار کے فٹ بال گراونڈ کا افتتاح کردیا

پہلا میچ پاکستان سویٹ ہومز کے بچوں کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔
بچوں نے کھیل سے بہت لطف اٹھایا اور اسلام آباد کلب کی انتظامیہ کا شکریہ اداکیا
رپورٹ: ایسوسی ایٹڈ پریس سروس،اسلام آباد
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کی منسوخی کے بعد کھیل سے محبت کرنے والے اداس تھے لیکن انہیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ یہ کھیلوں کا اختتام نہیں ہے اور پاکستان میں ان کے لیے بہت کچھ ہے۔ اسلام آباد کلب نے عالمی معیار کے فٹ بال گراونڈ کا افتتاح کیا ہے ، جس کی آسٹرو ٹرف فیفا کی جانب سے منظور شدہ ہے۔ یہ ایک اور فلڈ لِٹ سہولت ہے۔اس گرانڈ پر پہلا میچ پاکستان سویٹ ہومز کے سٹوڈنٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ یہ طلبا زیادہ تر یتیم یا سنگل والدین کے ہیں جن کی مناسب تعلیم کیلئے سویٹ ہومز میںدیکھ بھال کی جاتی ہے۔فاتح ٹیم نے اپنی ٹرافی پاکستان سویٹ ہومز کے سی ای او زمرد خان کو وقف کی۔ یہ بچے انہیں پاپا جانی کہتے ہیں ان کے پیار کی وجہ سے جو انہوں نے بچوں کو پیش کیا۔افتتاحی میچ میں کابینہ سیکرٹری سردار احمد نواز سکھیرا ، زمرد خان ، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات ، اسسٹنٹ کمشنر اوید ارشاد بھٹی ، اور اسلام آباد کلب کے سینئر منیجر محمد ندیم خان نے شرکت کی۔محمد ندیم خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کلب نے اپنی سی ایس آر سرگرمیوں کے طور پر پہل کی تاکہ پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے بچوں کو کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ بچوں نے کھیل سے بہت لطف اٹھایا اور اسلام آباد کلب کی انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔

Like , Share , Tweet & Follow

تعارف: admin

x

Check Also

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز بنا کر آوٹ

رپورٹ: اے پی ایس پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے ...