بنیادی صفحہ / کھیل / اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری

رپورٹ: اے پی ایس
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔ابوظبی میں کھیلے جا رہے لیگ کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اننگز کے دوسرے ہی اوور میں عاکف جاوید کی گیند پر کپتان محمد رضوان آٹ قرار دیے گئے۔شان مسعود کا ساتھ دینے صہیب مقصود آئے جنہوں نے آتے ہیں جارحانہ انداز اپنایا اور اوپننگ بلے باز کے ساتھ مل کر ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی۔دونوں کھلاڑیوں نے 53 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس سے قبل کہ یہ شراکت مزید طول پکڑتی، شاداب خان نے 25 رنز بنانے والے شان مسعود کا کام تمام کردیا اور پھر ایک گیند بعد آٹ آف فارم رائلی روسو کو بھی چلتا کردیا۔اس وقت صہیب اور جانسن چارلس وکٹ پر موجود ہیں اور 40رنز سے زائد کی شراکت قائم کر چکے ہیں۔سلطانز نے اب تک 12 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 104 رنز بنائے ہیں۔اس سے قبل میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں تبدیلیاں کی گئیں اور فائنل الیون میں اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ آج کے میچ کی فاتح ٹیم ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی جبکہ ناکام ٹیم کے پاس فائنل تک رسائی کا ایک اور موقع ہو گا۔میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خاب(کپتان)، عثمان خواجہ، کولن منرو، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، محمد اخلاق، حسن علی، محمد وسیم، فہیم اشرف، عاکف جاوید۔ملتان سلطانز: محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسو، جانسن چارلس، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، بلیسنگ مزربانی، شاہنواز دھانی، عمران طاہر، عمران خان۔

Like , Share , Tweet & Follow

تعارف: admin

x

Check Also

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز بنا کر آوٹ

رپورٹ: اے پی ایس پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے ...