بنیادی صفحہ / کھیل / پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری

پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری


رپورٹ: اے پی ایس
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔ابوظبی میں کھیلے جا رہے لیگ کے 29ویں میچ میں کراچی کنگز نے گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔اوپنر بابر اعظم اور شرجیل خان نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 71 رنز کی شراکت قائم کی۔اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب بابر 23 رنز بنانے کے بعد عبدالناصر کی وکٹ بن گئے۔ابھی کراچی کنگز کی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ مارٹن گپٹل پانچ رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے تاہم کنگز کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب ایک گیند بعد ہی 45 رنز بنانے والے شرجیل خان بھی چلتے بنے۔نجیب اللہ زدران نے عارش علی کو چھکا لگا کر خطرناک عزائم ظاہر کیے ہی تھے کہ اگلی گیند پر کٹ کھیلنے کی کوشش میں ان کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی۔کراچی کنگز نے اب تک 15 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے ہیں۔واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل کراچی کنگز پانچویں اور گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر موجود ہیں اور پلے آف میں رسائی کے لیے کراچی کنگز کو اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔کراچی کنگز: عماد وسیم (کپتان)، شرجیل خان، بابراعظم، مارٹن گپٹل، نجیب اللہ زدران، چیڈوک والٹن، نور احمد، دانش عزیز، محمد عامر، محمد الیاس اور ارشد اقبال۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، جیک ویدرلڈ، صائم ایوب، عثمان خان، اعظم خان، عبدالناصر، حسان خان، عارش علی خان، جیل ولڈرمتھ، خرم شہزاد اور نسیم شاہ۔

Like , Share , Tweet & Follow

تعارف: admin

x

Check Also

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز بنا کر آوٹ

رپورٹ: اے پی ایس پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے ...