بنیادی صفحہ / صحت / جی ٹن ٹو کی گلی نمبر 20 کے عقب برساتی نالہ پر گندگی کے ڈھیر،چیئرمین سے کاروائی کا مطالبہ

جی ٹن ٹو کی گلی نمبر 20 کے عقب برساتی نالہ پر گندگی کے ڈھیر،چیئرمین سے کاروائی کا مطالبہ

نالہ کے ساتھ سی ڈی اے کی جگہ پر بعض مکینوں کا ذاتی املاک کا دعوی
اسلام آباد: اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹن ٹو کی گلی نمبر20 کے عقب میں برساتی نالہ کے کناروں پر گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے اہل محلہ کا جینا دشوار ہوگیا ہے۔اس ضمن میں انہوں نے چیرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ نالہ کے کناروں پر گندگی کے ڈھیر کی صفائی کا انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ اس کا متبادل انتظام کیا جائے جبکہ نالہ کے ساتھ بعض مکینوں نے سی ڈی اے کی جگہ پر قبضہ کر کے ذاتی استعمال میں تجاوزات کھڑی کی ہوئی ہیں۔اہل محلہ کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کی ذاتی جگہ کا استعمال کرنے والے مکینوں کا دعوی ہے کہ ہم نے سی ڈی اے سے یہ جگہ خریدی ہوئی ہے اس ضمن میں بھی چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے کی انکوائری کی جائے اور سی ڈی اے کی اضافی جگہ کا ملکیتی دعوی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔

Like , Share , Tweet & Follow

تعارف: admin

x

Check Also

وفاقی دارالحکومت میں 50 فیصد کو جزوی طور پر ٹیکے لگادیے گئے

رپورٹ: اے پی ایس اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ویکسین کے اہل ...