بنیادی صفحہ / انٹرٹینمنٹ / ہزارہ کلچرل ڈے کا انعقاد

ہزارہ کلچرل ڈے کا انعقاد

رپورٹ: اے پی ایس
گزشتہ دنوں نیشنل پریس کلب میں "ہزارہ کلچرل ڈے” کے حوالے سے ایک تاریخی سیمینار کا انعقاد کیا گیا.تقریب کی منتظم”ہزارہ فورم اسلام آباد” کی بانی, انسانی حقوق،امن اور ثقافت کی فعال کارکن , فاطمہ عاطف نے ہزارہ کلچر ڈے منانے کے حوالے سے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ ثقافت کا دن منانے کا مقصد ہزارہ قوم کی منفرد ثقافت اور تمدن کو ہزارہ کی شناخت کا ذریعہ بنانا ہے تاکہ پوری دنیا ہزارہ قوم کی ثقافت، ادب، زبان، تاریخ اور فنون لطیفہ سے روشناس ہو سکیں۔دو دہائی سے دہشت گردی کی شکار "ہزارہ قوم” جس کا کیلینڈر پے در پے دہشتگردی کے واقعات میں لاشیں اٹھاتے اٹھاتے اور یوم سیاہ مناتے مناتے تاریکیوں میں کہیں گم نہ ہو جائے اس لئے "ہزارہ قوم” نے اپنی شناخت اور ثقافت کی ترویج کے لئے اپنی جدوجہد تیز کردی۔ اسی سلسلے میں 2013 سے اب تک موجودہ "ہزارہ فورم اسلام آباد” رضاکاروں کے ایک گروپ نے دہشت گردی کے خلاف پرزور طریقے سے آواز اٹھائی اور ساتھ ساتھ اپنی ثقافت کی ترویج و تشہیر کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت مختلف چھوٹے بڑے تقریبات کا اہتمام بھی کیا تاکہ قومی سطح پر "ہزارہ قوم” کے امیج کو مثبت انداز میں پیش کیا جائے۔ فاطمہ عاطف نے مذید بتایا کہ اس جدوجہد میں سول سوسائٹی، انسانی حقوق کے کارنوں نیز تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اظہار یکجتی کی ۔ اس سفر میں لوک ورثہ نے بھی بھر پور ساتھ دیا اور ہزارہ ادب، موسیقی، تاریخ، لباس، زبان، پکوانوں اور طرز زندگی کو دنیا کے سامنے لانے شراکتی بنیادوں پر حتی الوسع کوششیں کئے۔ لوک ورثہ ہیریٹیج میوزیم میں ہزارگی ثقافت کا ڈایورامہ اس سلسلے کی اہم کڑی ہے ۔ اس ڈایورامہ کا قیام ہزارہ ثقافت کے تحفظ اور تشہیر و ترویج کے حوالے سے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر ہزارہ فورم اسلام آباد نے ہزارہ کلچر ڈے منانے کے حوالے سے ایک مشاوراتی مہم کا آغاز کیا۔اس مہم کے دوران ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی، سماجی اور ادبی اداروں اور شخصیات سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر رابطے کئے گئے۔ اس مشاورتی عمل کے دوران ہزارہ کلچر ڈے کی اشد ضرورت، اہمیت اور افادیت کو سمجھتے ہوئے کثیر تعداد نے یکجہتی کا اظہار کیا۔اس سال یورپ کے مختلف ممالک، وسطی ایشیا، آسٹریلیا اور بلخصوص پاکستان میں ” ہزارہ ثقافت کا دن 19 مئی” پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔ خاص مہمانوں میں جناب عبدالخالق ہزارہ ( منسٹر کلچر، یوتھ، سپورٹس، ٹورزم و آرکائیو)، جناب حارث خلیق سیکریٹری جنرل ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان، محترمہ فوزیہ سعید ( سابقہ ایگیٹیو ڈائریکٹر لوک ورثہ پاکستان) اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری صاحب نے شرکت کی اور ہزارہ کلچر ڈے کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ حارث خلیق نے کہا کہ ہزارہ کی نسل کشی,دراصل انسانیت کی نسل کشی ہے.19 مئی 2019 وہ تاریخ ساز دن ہے جب ہزارہ قوم پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں قومی سطح پر ” ہزارہ کلچر ڈے” منا رہے ہیں, جس میں ہزارہ کے ساتھ ساتھ ہزارہ فرینڈز، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے فعال کارکنوں کے ساتھ ساتھ بلوچستان سے حکومتی نمائندے بھی شریک ہیں۔ڈاکٹر فوزیہ سعید نے ہزارہ کلچرل ڈے منانے کی اہمیت اور اس کے مثبت اثرات پے بات کی.آپ نے مزید بتایا کہ انہوں نے بطور سربراہ لوک ورثہ میں ہیریٹیج میوزیم میں ہزارگی ثقافت کا ڈایورامہ ہزارہ ثقافت کی ترویج کے لیے بنوایا تاکہ سارے پاکستانی ہزارہ ثقافت سے آگاہ ہوسکیں.عبدالخالق ہزارہ نے ہزارہ کلچرل ڈے کے دن کو ہزارہ قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے طور پر منانے کی اہمیت پے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہزارہ ادب، موسیقی، تاریخ، لباس، زبان، پکوانوں اور طرز زندگی کو دنیا کے سامنے لانے کی اشد ضرورت ہے. سماجی کارکن ,طاہرہ عبدللہ نے ہزارہ قوم کی جدوجہد پے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہزارہ منفرد اور خوبصورت اور پر امن قوم ہے جس کے نا حق نسل کشی کی گی, ہمیں ہزارہ قوم کو اس کی شناخت کو تحفظ ضرور دینا ہو گا.کارکن انسانی حقوق و ڈاکومنٹری فلم میکر "حسیب خواجہ” نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ سیاسی، سماجی اور اقتصادی لحاظ سے زیرعتاب معصوم ہزارہ برادری کا "یوم ثقافت ہزارہ”وفاقی سطح پر منانا ایک تاریخی سنگ میل ہے. یہ ہزارہ کا اپنی شناخت کے مسائل حل کرنے کی طرف مثبت, آہنی اور پرآمن قدم ہے مگرحکومت پاکستان کو بھی چاہیے کہ اس ثقافتی دن کو سرکاری سطح پر اظہار یکجہتی کے لیے منائے تاکہ ہزارہ قوم کی احساس محرومی اور رنج و غم میں کمی آسکے. ہزارہ بھی ہم سب کی طرح محب الوطن پاکستانی ہیں.ہمیں بھی ان کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہئے.جس طرح ہم اپنی دوسری پاکستانی کمیونیٹیز کی ثقافتوں کے دن مناتے ہیں اسی طرح آج ہزارہ ثقافت کے دن کو بھی,قومی سطح پر اسی جوش جذ بے سے منانا چاہیئے.اس موقع پر ہزارہ دستکاروں کی نمائیش بھی کی گئی جس کو حاضرین محفل نے بہت پسند کیا۔ اس پر وقار تقریب کے آخر میں ہزارہ کلچر ڈے کے حوالے سے کیک کاٹ کر تمام مہمانوں نے ہزارہ قوم کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

Like , Share , Tweet & Follow

تعارف: admin

x

Check Also

نسٹ یونیورسٹی کی ہونہار طلبہ قراۃ العین افتخارکا اعزاز

اسلام آباد: ایسوسی ایٹڈ پریس سروس نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ...