بنیادی صفحہ / قومی / کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔ مشعال ملک

کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔ مشعال ملک

اسلام آباد: ایسوسی ایٹڈ پریس سروس
مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے 72 سال مکمل ہونے والے منائے جانے والے یوم سیاہ کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے علامتی بھوک ہڑتال کی۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا کہ ‘بھارت نے کشمیریوں کے سارے حقوق سلب کرلیے ہیں، ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ غائب ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘کشمیر میں جب تک کرفیو کا خاتمہ اور کشمیریوں کو ان کا حق نہیں دیا جاتا اس وقت تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی’۔
انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان نے کئی مرتبہ مسئلے کے حل کی کوشش کی، مشترکہ مذاکرات کو 50 سال سے زائد ہوگئے ہیں مگر بھارت نے ہمیشہ کی طرح دھوکا دیا ہے’۔
بھارت کی قید میں موجود حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ ‘بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آرٹیکل 370 واپس لے کر تمام روایات کو توڑ دی ہیں’۔

Like , Share , Tweet & Follow

تعارف: admin

x

Check Also

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تبدیلی کی تحاریک ناکام

رپورٹ: حبیبہ گلزار، زین العابدین ایسوسی ایٹڈ پریس سروس (اے پی ایس) ...