بنیادی صفحہ / جرائم / کرپٹ افسران غیر تصدیق شدہ مصنوعی سیڈ کے دھندے سے کروڑوں کے اثاثے بنانے میں ملوث

کرپٹ افسران غیر تصدیق شدہ مصنوعی سیڈ کے دھندے سے کروڑوں کے اثاثے بنانے میں ملوث


فیڈرل سیڈز سرٹیفیکیشن اینڈ رجسٹریشن کارپوریشن اور غیرقانونی سیڈ مافیا گٹھ جوڑ سے غیر تصدیق شدہ مصنوعی سیڈ ملک میں داخل
سابقہ دورحکومت میں ہالینڈ کے سفیر کی شکایت کے باوجود قانونی کاروائی سے بچ نکلے،غیر تصدیق شدہ سیڈ کی وجہ سے فصلیں تباہ ہورہی ہیں
اسلام آباد(کرائم رپورٹر) فیڈرل سیڈز سرٹیفیکیشن اینڈ رجسٹریشن کارپوریشن اور غیرقانونی سیڈ مافیا گٹھ جوڑ سے فصلیں تباہ ہورہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فیڈرل سیڈز سرٹیفیکیشن اینڈ رجسٹریشن کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل مسعود قریشی، ڈائریکٹر افتخار حیدر وغیرہ غیر قانونی سیڈ مافیا کی سرپرستی کرتے ہوئے ملک میں زرعی فصلوں کو بہت بڑا نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں۔رپورٹ کے مطابق فیڈرل سیڈز سرٹیفیکیشن اینڈ رجسٹریشن کارپوریشن کے مذکورہ بالا اعلی ا حکام کی سرپرستی میں غیر تصدیق شدہ مصنوعی سیڈ ملک میں داخل ہورہا ہے جس کی وجہ سے ملک میں زراعت کی تباہ حالی کا خدشہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت نے موصوف کے خلاف سخت ایکشن لیا تھا جبکہ ہالینڈ کے سفیر نے اس وقت کے وفاقی وزیر سے ملاقات کے دوران ایک تحریری شکایت بھی کی تھی کہ ان کے ملک میں غیر تصدیق شدہ ممنوع سیڈ بھیجا گیا جس کی وجہ سے ان کے ملک کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔اس موقع پر ان کے ایک قریبی ساتھی نذراقبال کے خلاف کاروائی کرنے کی سفارش کی گئی تھی لیکن پیسے اور سفارش کے زور سے اس کا کاغذوں کی حد تک خانیوال تبادلہ کردیا گیا لیکن وہ اسلام آباد میں نظر آتا رہا اور سیڈ مافیا کیلئے اپنے آفس میں ہی کام کرتا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل سیڈز سرٹیفیکیشن اینڈ رجسٹریشن کارپوریشن کے ذمہ داران افسران غیرتصدیق شدہ سیڈ مافیا کے گھناونے دھندے میں ملوث ہو کر کروڑوں روپے اکھٹے کررہے ہیں اس ضمن میں ضروری ہے وزیر اعظم ان کے کالے کرتوں کے خلاف کاروائی کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ افسران بمعہ اکاونٹس آفیسر شاہد ممتاز، سٹاف خواتین ریسرچر اور فیلڈ سٹاف کو حراساں کرنے میں ملوث ہیں اس ضمن میں کئی ایک خواتین کو ان کی وجہ سے ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا ہے

Like , Share , Tweet & Follow

تعارف: admin

x

Check Also

نیسلے دودھ میں زہریلے فارمولے سے بچی کی ہلاکت پر مقدمہ درج

رپورٹ: ایسوسی ایٹڈ پریس سروس (اے پی ایس) لاہور کے ایک رہائشی ...