بنیادی صفحہ / قومی / کراچی : لوگ بیماری سے نہیں بھوک سے مررہے ہیں۔

کراچی : لوگ بیماری سے نہیں بھوک سے مررہے ہیں۔


ایسوسی ایٹڈ پریس سروس (اے پی ایس )

کراچی: لیاری ایکسپریس کے علاقہ میں مقیم ایک خاندان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم لوگ بیماری سے نہیں بلکہ بھوک سے مرر ہے ہیں۔ اس فیملی کی ایک خاتون سے کہا ہے کہ گھر میں کھانا بنانا کیلئے ایندھن جیسے لکڑیاں بھی ختم ہیں اور باہر بھی نہیں جانے دیا جارہا جبکہ پانی کی سپلائی بھی نہیں ۔اس کا کہنا ہے غذا کے ساتھ ساتھ زندہ رہنے کیلئے پانی بھی لازم ہے اب ہم لوگ کدھر جائیں؟ متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ حکمران اس بات کو یقینی بنائیں کہ پانی کی سپلائی سمیت دیگر اہم اشیاء خورد نوش مہیا کی جائیں۔ اس ضمن میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ فوری نوٹس لیں اورمذکورہ بالا علاقہ میں مقیم افراد کو درپیش مسائل کا فی الفور تدارک کریں

Like , Share , Tweet & Follow

تعارف: admin

x

Check Also

سب سے بڑا خطرہ بھوک سے لوگوں کی ہلاکتیں ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان

اب نہیں کوئی بات خطرے کی اب سبھی کو سبھی سے خطرہ ...