بنیادی صفحہ / قومی / پی ٹی آئی حکومت نظام میں کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے۔ شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی حکومت نظام میں کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے۔ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:(اے پی ایس) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت، حسبِ وعدہ، سسٹم میں شفافیت کو یقینی بنانے اور اسے کرپشن سے پاک کرنے کے لیے، اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہاروزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری اور توانائی کے صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک کی وزارتِ خارجہ میں

ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر انہوں نے نئے بلدیاتی نظام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے اس نئے بلدیاتی نظام کی صورت میں اختیارات کا انتہائی نچلی سطح پر منتقلی کا وعدہ پورا کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام بہترین ثمرات لائے گا جو سب کو نظر آئیں گے ۔تحریک انصاف کی حکومت، حسبِ وعدہ، سسٹم میں شفافیت کو یقینی بنانے اور اسے کرپشن سے پاک کرنے کے لیے، اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری اور توانائی کے صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے اس نئے بلدیاتی نظام کی صورت میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا وعدہ پورا کرنے پر، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت تمام اعلی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

Like , Share , Tweet & Follow

تعارف: admin

x

Check Also

بھارت کے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ خطرہ ہے۔ شیریں مزاری

ایسوسی ایٹڈ پریس سروس (اے پی ایس) اسلام آباد: انسانی حقوق کی ...