بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / پاکستان نے ‘ہائبرڈ وار’ میں بھارت کو شکست دی، سابق بھارتی جنرل کا اعتراف

پاکستان نے ‘ہائبرڈ وار’ میں بھارت کو شکست دی، سابق بھارتی جنرل کا اعتراف


لندن: ایسوسی ایٹڈ پریس سروس (اے پی ایس)
بھارت کے سابق جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ ‘ہائبرڈ وار’ میں پاک فوج نے بھارت کو پچھاڑ کر رکھ دیا ہے اور پاکستان اطلاعات کی جنگ پورے طریقے سے جیت چکا ہے۔سابق بھارتی کور کمانڈر شمالی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عطا حسنین نے برطانوی تھنک ٹینک ‘انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز’ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ہمیں سکھایا کہ معلومات کی فراہمی کیا ہوتی ہے اور اس شعبے میں آئی ایس پی آر نے بھارت کو پچھاڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ ‘اگر کسی نے سکھایا کہ اطلاعات کے ساتھ کیسے کھیلنا ہے تو وہ آئی ایس پی آر ہے، آئی ایس پی آر نے کمال حکمت عملی سے کشمیریوں کو نہ صرف بھارتی فوج بلکہ بھارتی قوم سے بھی دور کردیا۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عطا حسنین کا کہنا تھا کہ روایتی جنگ کا تصور اب ختم ہو چکا ہے، یہ ہائبرڈ وار کا دور ہے جس میں میڈیا بڑا ہتھیار ہوتا ہے جبکہ اس کا روایتی جنگ سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘امریکا نے یہ سیکھنے میں 18 سال لگا دیئے کہ اب روایتی جنگ سے فتح نہیں ملتی، دنیا میں دہشت گردی کی لہر ہے لیکن لوگ ہائبرڈ وار سے واقف نہیں، پاکستان نے معلومات میں انتہائی پیشہ وارانہ مہارت دکھائی اور بھارت کو اس میدان میں پیچھے چھوڑ دیا۔سابق بھارت جنرل نے کہا کہ ‘کشمیر میں ہر روز اٹھتے جنازے وہاں عسکریت پسندی کے عروج کی وجہ ہیں اور آزادی کے نعرے کشمیر بھر میں گونج رہے ہیں جنہیں طاقت سے نہیں دبایا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ’30 سال میں بھارت نے بہت غلطیاں کیں، اس نے سوچا کہ ملٹری آپریشن ایک نفسیاتی آپریشن ہے لیکن یہ معلومات کا آپریشن ہے اور کوئی جانتا ہے کہ اطلاعات کیا ہوتی ہے تو وہ آئی ایس پی آر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر شام، عراق، افغانستان اور پاکستان میں دھماکے ہو سکتے ہیں تو کشمیر میں پلوامہ واقعے کا بھی قوی امکان تھا اور مجھے امید تھی کہ ایسا کچھ ہوگا۔اے پی ایس

Like , Share , Tweet & Follow

تعارف: admin

x

Check Also

طالبان فوری طور پر جنگ بندی کے لیے تیار نہیں۔ زلمے خلیل زاد

واشنگٹن: ایسوسی ایٹڈ پریس سروس (اے پی ایس ) افغانستان کے لیے ...