بنیادی صفحہ / صحت / واسا کی مجرمانہ غفلت سے شکریال میں گندے پانی کے ذخیروں پر ڈینگی کا قیام

واسا کی مجرمانہ غفلت سے شکریال میں گندے پانی کے ذخیروں پر ڈینگی کا قیام

واسا کی طرف سے ایک نجی کمپنی سیوریج کاکام ادھورا چھوڑ کر منظر سے غائب
کھڑے پانی سے تعمیر شدہ مکانوں کے گرنے کے علاوہ طرح طرح کی بیماریاں پھیلنے کا امکان
راولپنڈی: راولپنڈی کے شکریال کے محلہ رحیم ٹاون اور شاہین ٹاون کے مکینوں کا کہنا ہے کہ واسا کی طرف سے ایک نجی کنسٹرکشن کمپنی کو دیے گئے سیوریج کی نالیوں کے ٹھیکے نے مقامی لوگوں کی زندگی عذاب میں بدل دی ہے، علاقے کے میکنوں کا کہنا ہے کہ زمان زون ایسوسی ایٹ نے گلیوں میں کھدائی کر کے سیوریج کے پائپ ڈالے ہیں

تاہم اس کو پکا کرنے کی بجائے کام ادھورا چھوڑ کر منظر سے غائب ہیں۔جس کی وجہ سے بارشوں اور سیوریج کے پانی نے لوگوں کے مکانوں کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہوا ہے اس ضمن میں خدشہ ہے کہ کھڑے پانی سے ڈینگی کی بیماری اور تعمیر شدہ مکانوں کے گرنے سے مالی و جانی نقصان کے علاوہ طرح طرح کی بیماریاں پھیلنے کا امکان ہے۔

راولپنڈی کے شکریال کے محلہ رحیم ٹاون اور شاہین ٹاون کے مکینوں نے ایم ڈی واسا، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور وزیر اعلی پنجاب سے پر زور اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کہ واسا کے متعلقہ اہل کاروں کی مجرمانہ غفلت کا نوٹس لیا جائے اور متاثرہ علاقہ کے لوگوں کی شکایت کا ازالہ کیا جائے۔

Like , Share , Tweet & Follow

تعارف: admin