بنیادی صفحہ / جرائم / موبائل گولڈ ن نمبر کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

موبائل گولڈ ن نمبر کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ


نوسربازوں کا گروہ پہلے موبائل پیغام میں گولڈن نمبر اور قیمت بھیجتا،رقم بٹور کر پھر رفو چکر
متاثرہ افراد کا جہانیان کی ضلعی انتظامیہ،آئی جی پنجاب اور ایف آئی اے سے کاروائی کا مطالبہ
گجرات:(کرائم رپورٹر) موبائل گولڈ ن نمبر کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے جو ملک گیر معصوم شہریوں کو چونا لگا کر لاکھوں روپے لوٹ چکا ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔حالیہ دنوں میں گجرات میں ایک متاثرہ شخص نور محمد کا کہنا ہے کہ جہانیاں سے زین کمیونیکیشن کی طرف سے موبائل

فون پر ایک ایس ایم ایس ملا جس میں گولڈن نمبر ز فروخت کیلئے ان کی قیمت بھی لکھی ہوئی تھی اس ضمن میں اس نے بارہ ہزار روپے کی ادائیگی کردی لیکن جب گولڈن نمبر دینے کی باری آئی تو انہوں نے اپنے موبائل بند کردیے تاہم ان نمبرز میں ایک بند جارہا ہے جبکہ ایک پر گھنٹی جاتی ہے۔متاثرہ شخص نے جہانیاں میں ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور وفاقی ادارے ایف آئی اے کے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ زین

کمیونیکیشن کے خلاف کاروائی کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے جو ان گنت لوگوں سے فراڈ کر کے بھاری رقم بٹور چکے ہیں متاثرہ شخص نے آئی جی پنجاب پولیس سے بھی اپیل کی ہے کہ زین کمیونیکیشن کے خلاف قانونی کاروائی عمل لائی جائے اور لوگوں سے لوٹی ہوئی رقم ان کو واپس دلوائی جائے۔

Like , Share , Tweet & Follow

تعارف: admin

x

Check Also

2017 کے مقابلے 2018 میں بچوں کے استحصال میں 11 فیصد اضافہ ہوا

ملک میں روزانہ 10 سے زائد بچوں کو جنسی استحصال کا نشانہ ...