بنیادی صفحہ / کاروبار / سماجی و اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عمران خان

سماجی و اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عمران خان

ایسوسی ایٹڈ پریس سروس(اے پی ایس )
25 فروری 2020
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ معاسی استحکام کے حصول کے بعدحکومت اب سماجی اور اقتصادی ترقی پرتوجہ دے رہی ہے۔
وہ غیرملکی سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کواقتصادی محاذ پر عالمی سرمایہ کار برادری کی طرف سے سراہا گیا ہے کیونکہ کاروبار اورطویل مدت سرمایہ کاری کے لئے پاکستان ایک پُرکشش ملک ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نوجوانوں اورمختلف شعبوں میں وسیع مثالی مواقع کی سرزمین ہے۔وفد کے ارکان نے پاکستان میں طویل مدت سرمایہ کاری میں دلچسپی کااظہارکیا۔انہوں نے حکومت کی ماحول دوست سرمایہ کارپالیسیوں کوسراہا جس سے غیرملکی سرمایہ کاروں میں پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے اعتماد میں اضافہ ہواہے۔
دریں اثناء وزیراعظم نے کپاس کی پیداواراوراس کے مسائل کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اوراس شعبے میں تحقیق کو فروغ دیناوقت کا تقاضاہے۔انہوں نے کہاکہ کپاس کی پیداوارکی بحالی سے کسانوں اورٹیکسٹائل کے شعبے کوفائدہ ہوگا جس سے ملک میں اقتصادی بہتری آئے گی۔اجلاس میں پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کواس کی تنظیم نو اورنجی شعبے کی موثرنمائندگی کے ذریعے خودمختاری دینے کافیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں فصلوں کونقصان پہنچانے والے کیڑوں پرقابوپانے کی حکمت عملی کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بیجوں کی مختلف اقسام کی آسان اورتیزی سے منظوری کے طریقہ کار اور دوہزاربیس کی کپاس کی فصل کے حوالے سے ضروری اقدامات کی منظوری دی گئی۔

Like , Share , Tweet & Follow

تعارف: admin

x

Check Also

دبئی سے پاکستانیوں کے اثاثے واپس لانے کیلئے کاروائی کا فیصلہ

گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی ،ایف آئی اے ...