بنیادی صفحہ / قومی / راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر انڈین فورسز کی فائرنگ

راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر انڈین فورسز کی فائرنگ

مظفرآباد: ایسوسی ایٹڈ پریس سروس (اے پی ایس)
آزاد جموں کشمیر کے وزیر اعظم ہاوس کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے سرکاری ہیلی کاپٹر پر اتوار کی دوپہر لائن آف کنٹرول کے قریب انڈین فورسز نے فائرنگ کی۔وزیراعظم ہاوس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ فاروق حیدر اپنے سفید رنگ کے سرکاری ہیلی کاپٹر پر لائن آف کنٹرول کے قریب سے گزر رہے تھے جب انڈین فورسز نے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ فاروق حیدر لائن آف کنٹرول کے قریب تروڑی کے علاقے سے گزر رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔تاہم انڈین میڈیا کے مطابق ایک پاکستانی ہیلی کاپٹر نے لائن آف کنٹرول پر پونچھ سیکٹر میں انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔انڈیا کے وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیوندر آنند کا کہنا ہے کہ ایک سفید رنگ کے پاکستانی ہیلی کاپٹر نے اتوار کی دوپہر فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔فارورڈ چیک پوسٹوں پر تعینات فضائی سنتریوں نے چھوٹے اسلحے سے فائرنگ کی جس کا مقصد پائلٹ کو باور کرانا تھا کہ وہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور واپس جائے۔انڈین میڈیا کے مطابق دفاعی ذرائع کا کہ کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے علاقے گلپر پر انڈیا کے مقامی وقت کے مطابق 12 بج کر 13 منٹ پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور پھر واپس چلا گیا۔انڈیا کی خبر رساں ایجنسی ای این آئی نے ہیلی کاپٹر کی پرواز کی 30 سیکنڈ کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ مبینہ طور مقبوضہ کشمیر کی فضائی حدود میں پرواز کر رہا ہے۔

Like , Share , Tweet & Follow

تعارف: admin

x

Check Also

بھارت کے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ خطرہ ہے۔ شیریں مزاری

ایسوسی ایٹڈ پریس سروس (اے پی ایس) اسلام آباد: انسانی حقوق کی ...