بنیادی صفحہ / قومی / دوران سروس فوت اساتذہ کے لواحقین کوپینشن اور جی پی فنڈز کیلئے مشکلات کا سامنا

دوران سروس فوت اساتذہ کے لواحقین کوپینشن اور جی پی فنڈز کیلئے مشکلات کا سامنا

اسلام آباد🙁ایسوسی ایٹڈ پریس سروس) فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں دوران سروس فوت ہونے والے اساتذہ کے لواحقین نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، سیکریٹری ایجوکیشن اور ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن سید حمیر سے مطالبہ کیا ہے پینشن برانچ میں سٹاف کی سست روی کی وجہ سے دوران سروس فوت ہونے والے اساتذہ کے لواحقین کو پینشن اور جی پی فنڈ کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔متاثرہ لواحقین کا کہنا ہے کہ ایک سال سے زیادہ کا عرصہ فوت ہونے والے اساتذہ کی پیشن اور جی پی فنڈز التواء کا شکار ہیں۔جبکہ آر اینڈ آئی سے پینشن برانچ تک دستاویزات پہنچنے کا دورانیہ کئی ماہ لگ رہا ہے ۔ پینشن برانچ میں فرائض انجام دینے والے اسسٹنٹ ڈاریکٹر سید لیاقت حسین بخاری کا کہنا ہے کہ میرے پاس سٹاف کی عدم دستیابی کی وجہ سے تمام کام تاخیر کا شکار ہیں۔ اس ضمن میں مذکورہ بالا حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پینشن برانچ میں مزید سٹاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ متاثرہ لواحقین کیلئے پینشن و جی پی فنڈ کا حصول ممکن ہوسکے۔

Like , Share , Tweet & Follow

تعارف: admin

x

Check Also

کرسی آنے جانے والی چیز ہے ۔وزیراعظم عمران خان

‘کورونا کا مقابلہ کرنے کا واحد حل اسمارٹ لاک ڈان ہے’ ‘نواز، ...