ایسوسی ایٹڈ پریس سروس(اے پی ایس )
25 فروری 2020
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پھر پیشکش کی ہے۔
منگل کے روز نئی دلی میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر طویل عرصے سے ایک متنازعہ مسئلہ ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ثالثی کے لئے جو کچھ ہوسکا وہ کریں گے کیونکہ ان کے پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور وزیراعظم نریندر مودی دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
مودی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور اگست سے بڑے پیمانے پر پابندیوں کے نفاذ جن میں مقبوضہ کشمیر میں مواصلات کی بندش اور سیکورٹی محاصرے کے بارے میں جس میں سینکڑوں سیاستدانوں کو گرفتار کیا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بھارت اور پاکستان مل کر مسائل حل کرسکتے ہیں۔
امریکی صدرکی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پھر پیشکش
Like , Share , Tweet & Follow