بنیادی صفحہ / قومی / احتساب کاسارا نظام شکوک و شبہات کا شکار ہو چکا ہے۔شاہد خاقان عباسی

احتساب کاسارا نظام شکوک و شبہات کا شکار ہو چکا ہے۔شاہد خاقان عباسی

رپورٹ:حبیبہ گلزار
ایسوسی ایٹڈپریس سروس (اے پی ایس)
اسلام آباد :سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ویڈیو عوام کے سامنے رکھ دی ہے، جج ارشد ملک نے اعتراف کیا کہ خودکشی کی حد تک پہنچ گیا تھا اس لئے مجبور ی میں یہ فیصلہ دیا،انہوں نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال کے بعد احتساب کاسارا نظام شکوک و شبہات کا شکار ہو چکا ہے، اسلام آباد میں ایسوسی ایٹڈ پریس سروس کی رپورٹر حبیبہ گلزار کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ معاملہ صرف ارشد ملک کا نہیں بلکہ وہاں مانیٹرنگ کرنے والے معزز جج صاحبان کا بھی ہے، ارشد ملک نے دبا کا اعتراف کیا تو پھر اس پر ایکشن کیوں نہیں لیا گیا، پولیس میں اطلاع کیوں نہیں دی گئی، اس کیس کو مد نظر رکھتے ہوئے صر ف یہی کیس نہیں بلکہ تمام تر کیسز مشکوک ہو چکے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پریس ریلیز اور جج کے بیان سے ایک بات واضح ہے کہ جج اپنے آپ کو بچانے کیلئے کہانیاں بنا رہا ہے، عوام جانتے ہیں کہ سچ کیا ہے، جج کو ہٹانے سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے اور حکومت بھی اس کیس میں ملوث ہے،

سٹاف رپورٹر حبیبہ گلزار کا سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ایک تصویری منظر

وزیراعظم نے بھی پہلے از خود نوٹس لینے کا کہا تھا مگر جب ویڈیو فرانزک میں سچی ثابت ہوئی تو حکومت نے یوٹرن لیا کہ اس کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں، وزرا ابھی تک جج کے دفاع میں کھڑے ہیں حالانکہ جج کو اعلی عدلیہ نے ہٹا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم بس عوام کا انصاف پر اعتماد چاہتے ہیں ہمارا مقصد کوئی سیاسی مفاد حاصل کرنا نہیں ہے، ہماری اعلی عدلیہ سے درخواست ہے کہ وہ اس معاملے پر نوٹس لے۔

Like , Share , Tweet & Follow

تعارف: admin

x

Check Also

بھارت کے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ خطرہ ہے۔ شیریں مزاری

ایسوسی ایٹڈ پریس سروس (اے پی ایس) اسلام آباد: انسانی حقوق کی ...