بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / بھارت کشمیریوں کی تحریک کو روک نہیں سکتا۔ علی رضا سید

بھارت کشمیریوں کی تحریک کو روک نہیں سکتا۔ علی رضا سید

ایسوسی ایٹڈ پریس سروس(اے پی ایس)
برسلز:چیئرمین کشمیرکونسل یورپ علی رضا سید نے کہاہے کہ اگرچہ بھارت کشمیریوں کو دبانے کے لیے گونا گون حربے استعمال کررہاہے لیکن وہ ہرگز کشمیریوں کی تحریک آزادی کو روک نہیں سکتا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیرکے نامور صحافی سید شجاعت بخاری کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مظاہرے کا اہتمام سی یو جے آزادکشمیر، سنڑل پریس کلب اور کشمیر پریس کلب میرپورسمیت آزادکشمیرکی مختلف صحافتی تنظیموں نے بھارتی سفارتخانے کے نزدیک دیپلومیٹک انکلوو اسلام آباد میں کیا تھا۔مظاہرے میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک، آزادکشمیرکے سیاسی رہنما لطیف اکبر اور چوہدری یاسین اور دیگر متعدد کشمیری رہنماووں اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔علی رضا سید نے کہاکہ شجاعت بخاری کو شہید کرکے امن کی آواز کو دبانے کی سازش کی گئی ہے لیکن کشمیری یہ سازش ناکام کرکے رہیں گے۔ انھوں نے زور دے کرکہاکہ تنازعہ کشمیرکے پرامن حل کے لیے شجاعت بخاری کی جدوجہد کویاد رکھا جائے گا۔انھوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہاہے اور اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق نے پہلی دفعہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا ہے۔ انسانی حقوق کے اس پورٹ نے بھارت کی نام و نہاد جمہوریت کا پردہ فاش کردیا ہے۔ اس رپورٹ سے توجہ ہٹانے کے لیے شجاعت بخاری کو قتل کیا گیاہے۔ بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبانا چاہتاہے۔ وہ کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کررہاہے۔ بھارت کی ظالمانہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔ کشمیریوں پر مزید سختیاں کرنے کے لیے آج مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج نافذ کردیاہے۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کی روشنی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بین الاقوامی تحقیقات کی جائے اور کشمیریوں کی شمولیت سے بامقصد مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیرکا سیاسی حل تلاش کیا جائے۔ انھوں نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق نے اس رپورٹ میں پہلی دفعہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں کو روکوانے، ماضی میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا ازالہ کرنے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو انصاف فراہم کرنا مطالبہ کیا ہے۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ آگے آئے اور تنازعہ کشمیرکے پرامن حل کے لیے اپنا کردار کرے اور بھارت کو مظالم سے روکے۔اے پی ایس

Like , Share , Tweet & Follow

تعارف: admin

x

Check Also

پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن بارے رپورٹ عالمی عدالت میں پیش کردی

رپورٹ: چودھری احسن پریمی ایسوسی ایٹڈ پریس سروس( اے پی ایس) عالمی ...