بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / ایران: پریڈ پر حملے میں کم از آٹھ فوجی ہلاک

ایران: پریڈ پر حملے میں کم از آٹھ فوجی ہلاک

تہران: ایسوسی ایٹڈ پریس سروس
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ملک کے جنوبی شہر اہواز‎ میں فوجی پریڈ کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں اور انھوں نے پارک کے پیچھے سے حملہ کیا۔

فارس نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہوا اور اس میں کم از کم دو بندوق بردار ملوث تھے۔

فارس کے مطابق حملہ آوروں نے عام شہریوں اور فوجیوں دونوں پر فائرنگ کی۔

سرکاری خبررساں ادارے ارنا نے کہا ہے کہ 20 لوگوں کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخمی فوجیوں کو اٹھا کر مدد کے لیے لے جایا جا رہا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن نے کہا ہے کہ اس حملے کے پیچھے ’دہشت گرد‘ اور ’تکفیری عناصر‘ کا ہاتھ ہے۔

ہفتے کو ایران کے مختلف شہروں میں عراق کے ساتھ جنگ کی 38ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، جس کے سلسلے میں متعدد تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

فائرنگ تقریباً دس منٹ تک جاری رہی، لیکن سرکاری میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اب صورتِ حال پر قابو پا لیا ہے۔

ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اہواز کا شمار ان شہروں میں ہوتا ہے جہاں پچھلے سال بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرے ہوئے تھے۔

Like , Share , Tweet & Follow

تعارف: admin

x

Check Also

پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن بارے رپورٹ عالمی عدالت میں پیش کردی

رپورٹ: چودھری احسن پریمی ایسوسی ایٹڈ پریس سروس( اے پی ایس) عالمی ...